اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور میں ماہ رمضان کے الوداع جمعہ کی نماز امن و سکون کے ساتھ ادا کی گئی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 23 June 2017

مبارکپور میں ماہ رمضان کے الوداع جمعہ کی نماز امن و سکون کے ساتھ ادا کی گئی!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جون 2017) ریشم نگری مبارکپور اور آس پاس علاقوں میں ماہ رمضان کے الوداع جمعہ کی نماز میں روزہ داروں کی بھاری بھیڑ امنڈتی رہی، جھلسا دینے والی گرمی کی پرواہ اور نہ پیاس کا خوف کچھ اسی انداز سے الوداع جمعہ میں چھوٹے بچوں، جوان اور بوڑھوں نے روزہ کی حالت میں ماہ رمضان کے  الوداع جمعہ کی نماز ادا کی، روزہ داروں سمیت الوداع جمعہ نماز پڑھنے کے لئے سخت گرمی کے باوجو بھی شہر اور دیہات کی قریب 38 جامع مسجد میں نماز الوداع جمعہ پڑھی گئی، الوداع جمعہ کی روحانی و رونق جماعتوں کے ساتھ ساتھ تمام مساجد میں نماز ادا کی گئی ساتھ ہی ملک و ریاست میں امن سلامتی کے لئے اللہ پاک سے ہاتھ اٹھا کر دعائیں مانگی گئی.
مبارکپور میں الوداع جمعہ کو امن و سکون قائم کرانے کی نظر سے سی او صدر سچدانند، مبارکپور تھانہ انچارج انوپ کمار شکلا، شہر چوکی انچارج انیرودھ کمار سنگھ سمیت دیگر پولیس افسر علاقے میں دورہ دورہ کرتے رہے الوداع جمعہ کو دیکھتے ہوئے پولیس نے سخت انتظام کیا تھا اور  مساجد کے آس پاس ایک ایک پولیس کی تعیناتی کرنے کے ساتھ ہی سی او صدر سچدانند چکر لگاتے رہے.
شہر کی سب سے بڑی جامع مسجد بادشاہ مبارک شاہ، عزیزالمسجد جامع مسجد، بلدیہ واقع جامع مسجد، شیعہ جامع مسجد، شاہ محمد پور، کٹرا محلے میں واقع مسجد، سمیت شہر اور ارد گرد کی کل 44 جامع مسجد میں الوداع جمعہ کی نماز ادا کی گئی.