رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/جون 2017) ریشم نگری مبارکپور کے حسین آباد واقع سینٹرل پبلک اسکول کے مینیجر / بانی اياز احمد خاں کی جانب سے اسکول میں ہفتہ کی شام رمضان کی افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے سینکڑوں ہندو مسلم بھائیوں نے حصہ لے کر بھائی چارگی کا ثبوت دیا، اور گنگا جمنی کی مثال پیش کی روزہ داروں کا مینیجر اياز احمد خان گلے مل کر لوگوں کا خیر مقدم کیا روزہ افطار پارٹی میں علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی.
اس موقع پر سینٹرل پبلک اسکول کے مینیجر / بانی اياز احمد خان نے کہا کہ رمضان کا مہینہ عظیم عبادت کا مہینہ ہے، یہ مہینہ معاشرے کے تمام لوگوں کو ایک دوسرے کی خدمت تعاون کرنے اور نیک راستے پر چلنے کا پیغام دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ افطار پارٹی سے بھائی چارگی کو مضبوطی ملتی ہے، اور رمضان کے مہینے میں 70 گناہ ثواب ملتا ہے.
سینٹرل پبلک اسکول کے بانی / چئرمین اياز احمد خاں اور ذیلی مینیجر نواز خان عرف ڈمپی نے حدیث کی روشنی میں کہا کہ یہ بہت اچھا عمل ہے ضروری نہیں کہ رذہ داروں کو بھر پیٹ کھانا ہی کھلایا جائے بلکہ ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی سے بھی افطار کرا دیا جائے تو یہ بھی ثواب ہے.
اس موقع پر تمام روزہ داروں کو افطار کے بعد کھانا کا بھی انتظام کیا گیا، آخر میں تمام روزہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اياز احمد خاں اور نواز احمد خان نے کہا کہ آپ لوگوں نے شرکت کر ہم لوگوں کی حوصلہ افضائی کی ہے. جو قابل مبارکباد ہے.
اس موقع پر پرنسپل ریکھا سنگھ، ذیلی مینیجر نواز خان عرف ڈمپی، آزاد خان، کیفی، کلرک ذیشان بركاتی، محمد عارف، عبدالمنان پردھان، عبداللہ پبلک اسکول کے مینیجر ضمیر احمد انصاری، سماجی کارکن نعمان احمد انصاری، قاضی نسیم احمد انصاری، رام اودھ یادو، مولانا محمد طفیل مصباحی، اکھلیش شریواستو، محفوظ انصاری سردار، ذیلی مینیجر انور خانم، سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے.