رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی (آئی این اے نیوز 8/جون 2017)دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بدھ کو منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے، پولیس نے منشیات اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس معاملہ میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کا بھتیجا بھی شامل ہے، پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے لوگوں کے پاس سے 40 کروڑ کی منشیات ضبط کی گئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ملزموں کو ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کیا ہے، گرفتار کئے گئے لوگوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، رپورٹ کے مطابق اعظمی کے بھتیجے نے خاتون کو منگیتر بتایا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ہوٹل کے کمرے سے منشیات ریکیٹ چلا رہے تھے، خیال رہے کہ ابو اعظمی سماجوادی پارٹی کی ممبئی اکائی کے صدر ہیں۔