رپورٹ: جاویــد حسـن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/جولائی 2017)بھارت کے 11ویں صدر اور میزائل مین ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی اعظم گڑھ میں برسی منائی گئی، جسمیں سب نے میزائل مین کو یاد کرتے ہوئے ان کی تصویر پر پھول و مالا پیش کیا.
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے رما ملٹی اسپیشيالٹی هاسپٹل
اور ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر امت سنگھ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام کی شخصیت کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، انہوں نے بھارت کو میزائل سے لیس کیا اور خود میزائل مین کے طور پر پہچانے گئے، اور ان کی سادگی اور اچھی سوچ کے بدولت وہ ملک کے صدر منتخب ہوئے.
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ میزائل مین ایک بار اعظم گڑھ آئے اور پروٹوکل توڑ کر ایک غریب کی دکان پر چائے پی کر اور چائے کا پیسہ ادا کیا جو ان کی سادگی کو بیان کرتی ہیں.
میزائل مین کی پیدائش 15 اکتوبر 1931 کو رامےشورم (تمل ناڈو)دھنشكوڑی گاؤں کے درمیانی طبقے کے خاندان میں ہوئی، دیش کی ترقی کیلئے انہوں نے اپنی پوری زندگی لگا دی، اس مہان شخصیت نے 27 جولائی 2015 کو آکری سانس لیا.
پروگرام میں ڈاکٹر خوشبو سنگھ، ڈاکٹر راگھویندر کمار،ڈاکٹر آر کمار، ڈاکٹر امیت کمار سنگھ، ڈاکٹر رتناکر، ڈاکٹر این کے گوتم، ڈاکٹر پرویش سنگھ سمیت درجنوں افراد موجود رہے.