رپورٹ: عبـــدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی(آئی این اے نیوز 30/جولائی 2017) سگڑی تحصیل کمپلیکس میں آج صبح 9:00 بجے 51 پودے لگائے گئے، ہوم گارڈ بلاک عظمت گڈھ بی او کی طرف سے درختوں کے پلانٹ لگانے کیلئے تحصیل کمپلیکس میں نائب رورنجن، سی او سگڑی سدھاکر سنگھ، اور تحصیلدار ہیرالال، نائب تحصیلدار منیش کمار نے احاطے کو ہرا بھرا رکھنے کیلئے پودا لگایا، ساتھ ہی کہا کہ پودا لگانے سے زیادہ ضروری لگائے گئے پودوں کی حفاظت ہے.
انہوں نے کہا آج پودوں کی اہمیت کو تمام لوگ جان گئے ہیں اس کو دیکھ کر شجرکاری کے ساتھ ساتھ ماحول کو صاف رکھنے کیلئے خود پہل کریں.
سی او سدھاکر سنگھ نے بھی خصوصی توجہ دینے پر زور دیا کہا پودا لگانے کے باوجود ان کی حفاظت انتہائی ضروری ہے وہیں بی او ہوم گارڈ گوپال سنگھ کی قیادت میں 51 پودوں کی تحصیل کمپلیکس میں پوا لگایا گیا، جن میں پیپل، برگد، آم، پاكڑ اور دیگر اہم درختوں کے پودے لگائے گئے.
اس موقع پر اروند کمار، لکشمی درگوجی، بھابھا یادو، جتیندر یادو، رام سموج، بلراج، پون، اودھیش اور تحصیل کے اہلکار موجود رہے.