رپورٹ: شہــاب الــدیــن
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حیدرآباد(آئی این اے نیوز 28/جولائی 2017) جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش کا ارکین عا ملہ و اراکین منتظمہ کا ایک اہم اجلاس آج صبح دفتر ریاستی جمعیۃ علماء مسجد زم زم باغ عنبر پیٹھ، بصدا رت حضر ت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ملک کی مو جو دہ صورت حال پر غور و فکر کیا گیا کہ اس وقت ملک کے حالات پر قابو پانے کے لئے جذبات سے نہیں ؛ بلکہ پیار و محبت اور ہو ش و دانش مندی ہی مؤثر ذریعہ ہے ،جس کے لئے برادران وطن کے سا تھ مختلف موا قع پر منعقد ہونے والے اجلاس میں ان کے سامنے ملک کی آزادی میں اکابرین و اسلاف کی بے مثال قربانیاں اور مسلمانوں کا عظیم الشان ماضی پیش کیا جائے، اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، ملک و ملت کی سالمیت اور گنگا جمنی تہذیب کو باقی رکھنے کے لیے کسی بھی موقع کو گنوائے بغیر ہمیں آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اشد ضرورت ہے ۔ حال ہی میں جمعیۃ علماء کے مرکزی عاملہ کی منعقدہ مشاورتی نشست میں طئے پائے امن مارچ کے انعقاد کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ان شاء اللہ 13/اگست کو ریاستی جمعیۃ علماء کی یونٹیں اپنے اپنے متعلقہ حلقہ جات شہر و اضلاع میں خا مو شی کے ساتھ ’’ امن مارچ ‘‘منعقد کریں گی ،ہا تھ میں صرف پلے کارڈ ہوگا کوئی بیان بازی نہیں ہوگی ۔ ورکننگ کمیٹی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے متفقہ طور پر اس تجویز کو منظور کیا کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرا ئیل کی جو بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، اور مسجد اقصیٰ کے اطراف و اکناف پر نا جائز قبضہ کرکے نت نئی مصیبتیں کھڑی کررہے ہیں جمعیۃ علماء اس کی سخت مذمت کرتی ہے اور حکو مت ہند سے مطالبہ کرتی ہے کہ انسانیت کے ناتے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی جا ئے ۔
اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ریاستوں میں جمعیۃ علماء کے تعمیری اور تنظیمی کاموں کو مستحکم کرنے کے لئے مختلف اضلاع میں کارکنانِ جمعیۃ کو جوڑ کر تربیتی کیمپ منعقد کرے گی اور اس سو سالہ قدیم جما عت کے پیغام کو جیسے ہمارے اکابر علماء کرام نے ہم کو نہج دیا ہے، اسی نہج پر کام کر تے ہوئے اس کاز کو آگے بڑھائیں گے ۔خصوصاً جہاں مسلمانوں کی زیادہ آبادی ہے اور اس مقام پر جہاں کم آبا دی ہے ہر ضلع کے ذمہ دار شخص کو چا ہئے کہ ہر ماہ میں ایک یا دو دن ان علا قوں کادورہ کر کے وہاں کے حالات کا جائزہ لیں۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ حسب سابق ہر سال کی طرح امسال بھی ریا ستی اور ضلعی سطح پر جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ اور جلسہ سیرت النبی ﷺ دو نوں ریاستوں کے اضلاع، تعلقہ جات ، منڈلوں میں منعقد کئے جا ئینگے ،جس میں مقامی علماء کرام کے علا وہ ملک کے ممتاز علماء کرام کو بحیثیت مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے گا ، جمعیۃ علماء کی جا نب سے گزشتہ 20 سالوں سے یہ مہم جا ری ہے ۔
ہر سال کی طرح امسال بھی دونوں ریاستوں میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے مواقع پر اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے جمعیۃعلماء کی آواز پر گزشتہ 15؍سالوں سے ہر سال یوم آزدای اوریوم جمہوریہ کے موقع پر بڑے پیمانہ پر اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں جس میں برادران وطن کو بھی بطورِ خاص مدعو کیا جارہا ہے ۔