رپورٹ: عبدالرحیــم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/جولائی 2017) دیوگاؤں تھانہ علاقہ کے بسہی اقبال پور رہائشی سلام الدین ولد محمد نعیم مرحوم کے گھر رات تقریباً 03:00 چوروں نے زبردست چوری کی، رات میں سلام الدین اپنے گھر سورہے تھے اسی دوران انہیں گھر میں کسی کے ہونے کی آہٹ محسوس کی جس کیوجہ سے وہ بیدار ہوئے، تو شور مچاتے ہوئے چوروں کو گھر کے پیچھے سے بھاگتے ہوئے دوڑایا، لیکن تنہا شخص کیا کر سکتا ہے تھا، چور بھاگنے میں کامیاب ہوئے.
سلام الدین نے بتایا کہ چوروں نے گھر میں رکھے دو لڑکیوں کی شادی کیلئے زیورات سمیت کپڑے تک اٹھا لے گئے، چوروں نے اپنے ساتھ گھر میں رکھی 5 پیٹیاں بھی اٹھا لے گئے، اور بڑا باکس توڑ کر ضروری سامان بھی لے گئے، جس میں سلا ہوا کپڑا بھی شامل ہے.
انہوں نے بتایا کہ میری بھابھی جو چھت پر رہتی ہیں ان کا بھی سامان اٹھا لے گئے.
واضح ہو کہ چوروں میں سے ایک کو سلام الدین نے پہچان لیا جو گاؤں کا ہی ہے، 100 نمبر ڈائل کیا تو موقع پر فوراً پولیس پہنچی، ضروری کارروائی کر کے واپس چلی گئی، سلام الدین نے ایک نامزد سمیت کچھ نامعلوم کے خلاف دیوگاؤں کوتوالی میں تحریر دی ہے، پاس پڑوس کی مانیں تو اب تک گاؤں میں اس طرح کی چوری پہلی بار ہوئی کہ بدن پر پہننے والے کپڑے بھی اٹھا لے گئے.