اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: الجامعۃ الا شرفیہ مبارکپور کے سب سے سینئر استاد مولانا اعجاز احمد کا انتقال، علاقہ میں رنج والم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 27 July 2017

الجامعۃ الا شرفیہ مبارکپور کے سب سے سینئر استاد مولانا اعجاز احمد کا انتقال، علاقہ میں رنج والم!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/جولائی 2017) الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے سب سے سینئر استاد مولانا اعجاز احمد کا آج شام 06:30 بجے انتقال ہو گیا ہے "انا للہ وانا الیہ راجعون"  جس سے مبارکپور و مضافات میں رنج و الم پھیل گیا.
مولانا گزشہ کچھ دنوں سے علیل تھے ان کا علاج اشرفیہ ہاسپیٹل میں چل رہا تھا، لیکن گزشتہ منگل کو ان کی تین پوتیوں کی شادی کے موقع پر وہ اپنے گھر محلہ پورہ دیوان آگئے تھے، اور تبھی سے گھر ہی پر ان کا علاج رہا تھا، ان کی نماز جنازہ 28 جولائی بعد نماز جمعہ جامع مسجد راجہ مبارک شاہ کے صحن میں ادا کی جائے گی ، اور تدفین اونچی تکیہ قبرستان کی جائے گی ۔
قصبہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ کے ایک خوشحال گھرانے میں15 جون 1940عیسوی کو پیدا ہوئے ناظرہ قرآن کریم والد ماجد مولانا عنایت االلہ مرحوم کی زیر نگرانی میں مکمل کی پرائمری درجات یکم تا پنجم اور درس نظامیہ مکمل تعلیم جامعہ اشرفیہ میں حاصل کی 1960 عیسوی میں دستار فضیلت سے سرفراز کیے گئے آپ کے اساتذہ میں حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ مولانا حافظ عبد الرؤف صاحب بلیاوی حضرت علامہ مولانا مفتی عبدالمنان حضرت علامہ مولانا عبد المصطفیٰ اعظمی علامہ غلام جیلانی گھوسوی قاضی محمد شفیع اعظمی قاری یحییٰ اعظمی اور علامہ سید حامد اشرف جیسے علماء شامل ہیں. فراغت کے بعد 20  اپریل 1960عسوی تا 30نومبر 1973عسوی مدرسہ فیض العلوم محمد آباد گوہنہ ضلع مئو میں صدر المدرسین کی حیثیت سے تدریسی خدمات انجام دیں یکم دسمبر1973الجامعة الاشرفیہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ۔