رپورٹ: سلمان دہلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 28/جولائی 2017) آج دارالعلوم وقف دیوبند کے ایک جدید طالب علم محمد ناظم (جو کہ میرٹھ کا رہنے والا تھا) کا ٹرین کے نیچے آنے سے موت ہوگئی، "انا للہ وانا الیہ راجعون".
موصولہ خبر کے مطابق محمد ناظم میرٹھی کا اسی سال سوم عربی میں داخلہ ہوا تھا، اور آج وہ بھائلہ روڈ کی طرف ٹہلنے گیا تھا اسی وقت ٹرین آئی اور اسے اپنے لپٹ میں لے لیا جہاں محمد ناظم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، وہاں موجود دیگر طلبہ نے آناً فاناً دارالعلوم وقف کے انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجنے کی تیاری میں میں مصروف ہوگئے.
دارالعلوم وقف کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی صاحب بھی موقع پر پہنچ گئے جہاں طالب علم کی شناخت کے بعد مولانا قاسمی نے طالب علم کے اہل خانہ کو خبر کی.
واضح ہو کہ ریلوے پھاٹک کی طرف اکثر طلبہ ٹہلنے کے غرض سے جایا کرتے ہیں اور دارالعلوم وقف و دیگر مدارس کے ذمہ داران اس طرف جانے سے بارہا منع کرتے رہتے ہیں.