رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائےمیر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جولائی 2017) علم حدیث میں خواتین کا حصہ حیرت انگیز اور علم حدیث کی خدمت کرنے والی خواتین کی تعداد دس ہزار سے متجاوز ہے یہ باتیں کیمبرج یونیورسٹی لندن کے ڈین ڈاکٹر محمد اکرم نے مدرسة الاصلاح سرائے میر میں منعقد خواتین محدثات ایک تعارف پروگرام میں کیا.
مزید انہوں نے کہا کہ ذخیرہ احادیث کا چوتھائی حصہ صرف خواتین سے مروی ہے اور قرون اولی اور قرون وسطٰی میں بڑی بڑی محدثات اور فقہات عالم اسلام کے اندر موجود تھیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین کی امامت میں مردوں کی اقتدا درست نہیں ہے.
صدارتی خطاب میں مدرسہ کے رکن انتظامی اور ابن ہیثم اسلامیہ کالج بحرین کے ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ خواتین کے سلسلے میں ہمیں احساس کمتری سے نکلنا ہوگا اور ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے خواتین کا تابناک مستقبل رہا ہے.
استقبالیہ خطاب میں سابق صدر مدرس مولانا سرفراز احمد مدنی قرآن کی تعلیمات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے ذریعہ ہی دنیا میں امن قائم ہوا تھا آج اس پر آشوب وقت میں انسانیت کراھ رہی ان حالات میں ہمیں قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے.
ناظم تعلیمات سہیل احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے پروگراموں سے اداروں کو فائدہ پہنچتا ہے ہم آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں.
پروگرام کا آغاز مولانا محمد عمران اصلاحی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔اور مدرسہ کا ترا محمد اشرف نے رفقاء کے ساتھ پیش کیا ، پروگرام میں اساتذہ وطلبہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقائی عوام شریک ہوئے.