اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہریانہ عازمیـن حج کے قافـلے پر سنگھی دہشتـگردوں کا‌قاتلانہ حملہ، سیــکولـــر کہاں ہیں؟

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 29 July 2017

ہریانہ عازمیـن حج کے قافـلے پر سنگھی دہشتـگردوں کا‌قاتلانہ حملہ، سیــکولـــر کہاں ہیں؟


رپورٹ: سمیــــع اللہ خــان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 29/جولائی 2017)  حادثہ گزشتہ رات کا ہے جب کیرانہ سے فاروق احمد اور حاجی  اشرف مع اہل و عیال فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دہلی روانہ ہوئے، راستے میں سنبھالکھا کے قریب دہشتگردوں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی، لیکن ڈرائیور نے مسلّح غنڈوں کو دیکھ کر گاڑی نہیں روکی، تو گاڑی پر فائرنگ کی گئی خوش قسمتی سے عازمین محفوظ ان غنڈوں کے چنگل سے نکل آئے،
واضح ہو کہ چند روز قبل جب امرناتھ یاتریوں پر حملہ ہوا تھا اس وقت ملک کے بوکھلائے ہوئے سیکولر لوگ سڑکوں پر سیکولرزم کی داد وصول کررہے تھے ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ یہ فعل فی نفسہ غلط نہیں ہے لیکن اس کا معیار دوہرا ہے، جس کا ثبوت آج ہمارے سامنے ہے، عازمین حج کے اس قافلے پر حملے کے خلاف اب تک وہ سیکولر لوگ اپنے سرٹیفکیٹ کو چھپائے بیٹھے ہیں، اپنی ہی قوم کے ساتھ یہ دوغلاپن، آپ کی ہر تاویل کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتا ہے اور آپکے سینوں پر دوہرے پیمانوں کا قلم چلاتا ہے.
 یہ بات بھی صاف ہیکہ امرناتھ یاتریوں پر حملے کے بعد بھاجپا کے شدت پسندوں نے حج یاتریوں پر حملے کی کھلی دھمکیاں دی تھیں اور اب اس کا آغاز بھی ہوچکا ہے، فکر انگیز مقام یہ ہیکہ ابھی ملک بھر سے عازمین سفرِ عشق پر روانہ ہونے والے ہیں، تو کیا ہم لوگ اب اگلے دلدوز سانحے کا انتظار کرینگے؟؟
 یا کوئی اسٹریٹجی بنائینگے!
 فیصلہ آپکے ہاتھوں میں ہے۔