رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/جولائی 2017) نظام آباد سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عالم بدیع کی طبیعت اچانک اتوار کو بگڑ گئی، جس کے چلتے اہل خانہ نے انہیں روڈویز کے پاس نرسنگ ہوم لایا گیاں جہاں ڈاکٹروں نے دل کا دورہ پڑنے کی خبر دی، اور انہیں لکھنؤ پی جی آئی کیلئے ریفر کر دیا گیا.
اہل خانہ کے بتائے جانے کے مطابق بزرگ رکن اسمبلی عالم بدیع صاحب پہلے سے ہی لو بلڈ پریشر میں مبتلا تھے اور دوا بھی لئے تھے لیکن کچھ خاص آرام نہیں ملا، اتوار کو اچانک طبیعت زیادہ خراب ہوگئی، اس وقت وہ لکھنؤ کے پی جی آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.