اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ ضلع پر پھر بدنما داغ لگانے کی گئی کوشش، راشٹریہ علماء کونسل نے کیا ناکام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 27 July 2017

اعظم گڑھ ضلع پر پھر بدنما داغ لگانے کی گئی کوشش، راشٹریہ علماء کونسل نے کیا ناکام!


رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/جولائی2017) لکھنؤ سے آئی ATS کے تین رکنی ٹیم بدھ کی شام مقامی پولیس کے ساتھ علاقے کے بسہی اقبال پور گاؤں میں پہنچی، کافی جدوجہد کے بعد پولیس نے گاؤں کے ایک نوجوان کو پکڑا اور اے ٹی ایس ٹیم اسے اپنے ساتھ لے کر لکھنؤ پہنچ گئی.
اس واقعہ کی اطلاع راشٹریہ علماء کونسل کے ذمہ داران کو دی گئی، جس پر علماء کونسل نے رات بھر پولس کے اعلی افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر غلام کبریا کو نہیں چھوڑا گیا تو صبح اعظم گڑھ میں ہر تھانے کا گھیراؤ کیا جائے گا، اسکے بعد پولس محکمے میں کھلبلی مچ گئی، پولس نے راشٹریہ علماء کونسل کے ذمہ داران کو کہا کہ صبح تک چھوڑ دیا جائے گا، اور بالآخر آج صبح تک غلام کبریا کو چھوڑ دیا گیا۔
خبروں کے مطابق گذشتہ دنوں سلیم نامی شخص کو سعودی عرب سے ممبئی آتے وقت ایئرپورٹ پر اے ٹی ایس نے کسی جرم میں گرفتار کیا تھا، پوچھ تاچھ کے بعد اس نے غلام کبریا کو سعودی عرب میں اپنا پڑوسی بتایا تھا، اس نے کہا میں انہیں جانتا ہوں، جس کے تحت کل شام میں اے ٹی ایس غلام کبریا کے گھر پہنچی اور اسے لیکر لکھنؤ روانہ ہوگئی پوچھے جانے پر کہا گیا کہ پوچھ تاچھ کے بعد واپس چھوڑ دیں گے.
واضح ہو کہ غلام کبریا گزشتہ دس سال سے سعودی عرب چوڑ چکے ہیں، اب گھر پر ہی رہ کر گاڑی چلا کر اہل خانہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں، اس موقع پر  راشٹریہ علماء کونسل کےصوبائی صدرانل سنگھ، طلحہ رشادی، نسیم احمد، بسہی اقبالپور گاؤں کے پردھان نمائندہ محمد صالح،  محمد خالق، محمد طارق، محمد سلمان سمیت کافی تعداد میں لوگ ATS  آفس لکھنؤ میں موجود رہے.