اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بینـک سے موبائل غائـب ہونے پر مچا ہڑکمپ، سی ٹی وی کیمـرے سے ہوا پردہ فاش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 25 July 2017

بینـک سے موبائل غائـب ہونے پر مچا ہڑکمپ، سی ٹی وی کیمـرے سے ہوا پردہ فاش!


رپورٹ: عبدالرحیـــم صـدیـقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/جولائی 2017) دیوگاؤں بھارتی اسٹیٹ بینک کے ایک ملازم کی موبائل آج صبح کو غائب ہوگئی، کافی پیمانے پر تفتیش کرنے پر بھی نہ ملی، بینک ملازمین نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر علاقے کے ایک مانند شخص کو موبائل لے جاتے دیکھنے پر اس شخص کو بینک بلایا، اور اس نے آتے ہی انکار کر دیا کہ اس نے موبائل نہیں لی ہے.
جبکہ فون لگانے پر موبائل بند بتا رہا ہے، مانند شخص کو بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے پر اس نے سوچا کہ اب راز کھل جائے گا اس نے بلا تاخیر موبائل بینک ملازمین کو واپس کر دی اور معذرت طلب کرتے ہوئے بھاگ نکلا.