رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مظفر نگر(آئی این اے نیوز 19/اگست 2017) 15 اگست کو مظفر نگر میں جشن یوم آزادی کے پروگرام میں جمعیت علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے ملک کے موجودہ حالات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد ملک کا بٹوارہ ہو چکا ہے اور دوبارہ پھر ملک کو بانٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے.
فرقہ پرست لوگ ملک تباہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جس کے انتہائی خراب نتائج آئیں گے، لیکن مسلمانوں کو اپنے ساتھ کی جا رہی اس نفرت کا جواب محبت سے دینا ہوگا، نفرت کی آگ کو محبت کے پانی سے بجھانا ہوگا، مسلمانوں کو ایسے جانور کی قربانی کا خیال رکھنا ہے، جس پر برادران ملک کو تکلیف نہ ہو، گائے کی قربانی بالکل نہیں کرنی ہے، اس کے علاوہ قربانی میں خوفزدہ ہوں البتہ صفائی پر خصوصی توجہ دیں.