اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گیس سلنڈر میں گیس بھرتے وقت لگی آگ، لوگوں میں افراتفری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 10 August 2017

گیس سلنڈر میں گیس بھرتے وقت لگی آگ، لوگوں میں افراتفری!


رپورٹ: محمد عـاصــم اعظمـی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/اگست 2017) اعظم گڑھ کے سرائے میر قصبہ میں واقعہ مویشی کھانہ پوئی لاڈ پور میں بدھ کی شام ایک کٹرہ میں گیس بھرتے وقت آگ لگ جانے سے افراتفری مچ گئی، آس پاس کے لوگوں نے تقریباً دو گھنٹہ کی کوشش سے آگ پر قابو پایا ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولس وہاں پہنچی اور سلنڈر کو اپنے قبضے میں لیتے ہو ئے وہاں پر موجود عوام کو کسی بڑے حادثہ سے ہونے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ گیس بھرنے والا شخص موقع سے فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ ننداؤں کے رہنے والے پپو نامی شخص کی دوکان مویشی کھانے پر ایک کٹرے میں واقع ہے جس میں وہ گیس بھرنے کا کام کرتا ہے، بدھ کے روز پپو سلنڈر میں گیس بھررہا تھا،  گیس بھرنے کے بعد جب ماچس لگا کر اسے چیک کرنے لگا تو یکایک سلنڈر میں آگ لگ گئی ۔ پپو نے پھرتی سے کام لیا اور سلنڈر دور خالی جگہ پر پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، اس حادثہ سے قریب سے دوکانداروں اور لوگوں میں افراتفری مچ گئی، تقریبا دو گھنٹہ بعد جا کر لوگوں نے آگ پر قابو پایا۔