اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: محمد توفیق انجم نے دس سال کی عمر میں حفظ قرآن کیا مکمل، اہل خانہ میں خوشی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 27 August 2017

محمد توفیق انجم نے دس سال کی عمر میں حفظ قرآن کیا مکمل، اہل خانہ میں خوشی!



رپورٹ: ابوذر صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دربھنگہ/بہار(آئی این اے نیوز 27/اگست  2017) دربھنگہ ضلع کے جالے گاﺅں سے تعلق رکھنے والے والے جناب محمد حسنین اختر کے بیٹے محمد توفیق انجم نے دس سال کی قلیل مدت میں حفظ قرآن مکمل کرلیاہے جس سے والدین اور اہل خانہ میں خوشی ومسرت کا ماحول ہے، محمد حسنین اختر نے بتایا کہ اسی مناسبت سے بعد نماز عصر جامع مسجد مہندی ٹولہ علی گنج لکھنو ملحق مدرسہ عربیہ انوارالقرآن علی گنج لکھنو یوپی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مولانا عبدالحق ندوی ناظم مدرسہ ہذا نے حفظ قرآن کریم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کیلئے بڑے شرف کی بات ہے کہ ہمارے یہاں دور دراز علاقوں سے طالب علم علم سیکھنے آتے ہیں، انکی حیثیت ہمارے نزدیک مہمانوں کی سی ہے لہذا جتنا ہو سکے ہمیں انکا اکرام کرنا چاہیے اور انہیں اپنے بچوں کیطرح سمجھنا چاہیے. اور مولانا جہانگیر عالم ناظم مدرسہ خادم العلوم اکبر نگر لکھنو نے حدیث “خیرکم من تعلم القرآن و علمہ” کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ اس سرزمین پر سب سے بہترین مخلوق وہ ہیں جو قرآن سیکھتے اور سکھاتے ہیں، اگر یہ قرآن پہاڑ پر نازل ہوتا تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جاتے لیکن اللہ نے اشرف المخلوقات انسان کے اوپر اس کو نازل کیا، قابلِ مبارک باد ہیں وہ لوگ جو قرآن کریم سے جڑے ہوئے ہیں خواہ کسی بھی اعتبار سے ہو.
 آخر میں طالب علم اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کی اور دعاؤں کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا. جلسہ میں طلباء اور سیکڑوں مصلیان کے علاوہ مولانا محمد خلیق انجم ندوی، مولانا حامد حسین ندوی و دیگر اساتذہ کرام موجود تھے۔