اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں سہ ماہی امتحان اختتام پزیر طلبہ کی کارکردگی سے انتظامیہ خوش!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 31 August 2017

جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں سہ ماہی امتحان اختتام پزیر طلبہ کی کارکردگی سے انتظامیہ خوش!


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 31/اگست 2017) جامعہ منبع العلوم میں سہ ماہی امتحان کا انعقاد ہوا جو دو نششتوں پر مشتمل تھا الحمدللہ  بطور ممتحن مولانا عباس مدرس مدرسہ زینت الاسلام راشد علی گیٹ لونی مولانا نزاکت قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء شہر لونی مولانا یاسین قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ ہذا شریک ہوئے.
الحمد للہ جامعہ کے طلبہ نے بڑی حوصلہ اورسنجیدگی سے تسلی بخش جواب دے اول پوزیشن عائشہ بنت عزت علی دوم پوزیشن ناظمین خاتون سوم پوزیشن نساء پروین نے حاصل کئے جبکہ درجہ حفظ میں اول پوزیشن محمد مرسلین غازی آبادی دوم پوزیشن محمد یاسین گڈاوی سوم پوزیشن محمد نسیم الدین گڈاوی نے حاصل کئے
جامعہ کےمہتمم مولانا نظام الدین قاسمی نے  تمام طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل میں اور محنت کرنے کی تلقین کی ۔