رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 27/اگست 2017) باغپت ضلع کے قصبہ بڑوت کے مشہور و معروف مدرسہ عربیہ نوریہ میں کل سے ماہانہ جائزہ کی کارروائی شروع ہوگئی ہے، مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا عارف الحق بڑوتوی نے بتایا کہ مدرسہ میں ہفتہ سےدرجہ حفظ سے لیکر درجہ عربی پنجم تک کا جائزہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے، اور یہ بروز جمعرات تک جاری رہے گی، اور جائزہ میں پوزیشن لانے والے طلبہ کو مدرسہ کی جانب سے گراں قدر انعامات سے نوازا جائیگا.
واضح ہو کہ جائزہ لینے والوں میں شامل مدرسہ ھذا کے مھتمم حضرت مولانا عبدالستار صاحب، مولانا عارف الحق صاحب، مفتی شاہ نواز صاحب، مفتی وسیم صاحب، مولانا احمد صاحب، قاری ارشاد صاحب مدرسہ ھذا کے اساتذہ شامل ہیں.