رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بنولی/باغپت (آئی این اے نیوز 26/ اگست 2017) ضلع کے بنولی تھانہ کے علاقہ میں برناوہ گاؤں کے پاس ہنڈن ندی کے کنارے سطح پر37 سال پہلے یعنی 15اگست 1980میں ڈیرا سچا سودا کی بنیاد ڈالی گئی تھی، اس ڈیرے کی بنیاد ڈیرا سچا سودا کے دوسرے صدر شاہ ستنام جی مہاراج کے ذریعہ یہاں کے عقیدت مندوں کی درخواست پر رکھی گئی تھی، ان کے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ پہلے یہاں شاہ ستنام جی مہاراج گاؤں گاؤں جاکر سادھ سنگت کیا کرتے تھے اسی دوران ان کے یہاں پر ہزاروں مریدین ھو گئے، انکے انتقال کے بعد موجودہ ڈیرہ سچا سودا کے صدر گرمیت رام رحیم مجلس کرنے لگے جس میں ہریانہ راجستھان اور دھلی سمیت کئی صوبے سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدر مند آنے لگے، شروع میں ہر مہینے کے پہلے اتوار کو مجلس ہوتی تھی، جسے اب سال میں پانچ بار کردیا گیا ہے، اور ان محفلوں میں گرمیت از اول تا آخر خود موجود رہتے تھے، اب ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد اس ڈیرا کے ضبط کیے جانے کی بھی پوری امید ہے جس کی وجہ سے ڈیرا کے حامیوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے.