رپورٹ: شعیب اختر بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جلال پور/امبیڈکرنگر(آئی این اے نیوز 19/اگست 2017) بہار اس سال خوفناک سیلاب کی زد میں ہے جس سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور سیکڑوں معصوموں کی جان جا چکی ہے، اب تک سیلاب تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور نہ ہی وہاں اب تک حکومت کی کوئی مدد پہنچی ہے جسے لیکر امبیڈکر نگر ضلع کے جلال پور رہائشی مشہور شاعرہ چاندنی شبنم نے جمعہ کو اپنے فیسبک پر لائیو آکر بہار سیلاب متأثرین کی مدد کیلئے اپیل کر رہی تھیں تو وہ بہار سیلاب کے حالت کو سوچ کر رو پڑیں، اور انہوں نے اپنے لائیو ویڈیو میں کہا کہ بہار میں کئی مرتبہ مشاعرہ میں جا چکی ہوں وہاں مجھے اہنے گھر جیسی محبت ملتی ہے لیکن آج وہی لوگ مصیبت میں ہیں میں لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کی ان کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں اور ان کیلئے دعاء کریں کہ اللہ پاک جلد انہیں اس مصیبت سے راحت دے.آمیـــن