اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دو سادھیوں کے ساتھ ریپ کے ملزم بابا گرمیت رام رہیم کو کورٹ نے سنایا دس سال کی جیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 28 August 2017

دو سادھیوں کے ساتھ ریپ کے ملزم بابا گرمیت رام رہیم کو کورٹ نے سنایا دس سال کی جیل!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 28/اگست 2017) ریپ کے مجرم ڈیرہ سچا سودا کے سربرہ بابا گرمیت رام رہیم کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے دس سالوں کے جیل کی سزا سنادی ہے، سزا سنانے کیلئے روہتک کی جیل میں خصوصی عدالت قائم کی گئی تھی جہاں جج جگدیپ سنگھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پہونچے، سزا سنانے سے قبل رام رہیم نے ججوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور اپنے اچھے کاموں کا حوالہ دیکر نرمی کی مانگ کی، لیکن جج نے کسی طرح کا دباﺅ قبول کیئے بغیر فیصلہ سنا دیا.
اس سے قبل جس دن بابا کو قصور ٹھہرایا گیا تھا اس دن ان کے حامیوں نے دہشت گردی کی تمام حدیں پار کردی تھیں ،کروڑوں کی املاک تباہ ہوگئی تھیں، پچاس لوگوں کی موت ہوئی تھی جس کے پیش نظر آج سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، فوج کی کئی کمپنیوں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔