رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 27/اگست 2017) سی بی آئی عدالت کے ذریعہ خود ساختہ بابا گرمیت رام رحیم سنگھ کو 2002 کے آبروریزی کے معاملے میں مجرم قرار دیئے جانے پر تشدد کی کی آنچ ہریانہ ،پنجاب سے نکل دارالحکومت دہلی علاقہ تک پہنچ جانے کے بعد اعلی افسران کی ہدایات پر تحصیل سطح پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے، شہر میں اعلیٰ پولیس افسر کی قیادت میں پولیس اور پی سی اے کے جوانوں نے شہر میں فلیگ مارچ کرنے کے علاوہ سخت چیکنگ مہم بھی شروع کردی ہے۔ جمعہ کو ڈیرہ سچا سودا سربراہ رام رحیم پر پر عدالت کی جانب سے کسے گئے شکنجے کے بعد ہریانہ پنجاب سمیت دہلی و این سی آر میں بھی خود ساختہ بابا کے بھکتوں نے جم کر فساد مچایا، جس کے مدنظر دیوبند میں پولیس نے سختی بڑھاتی ہوئے گرمیت سے منسلک افراد کی نگرانی کرنا شروع کردی ہے۔ اسی کے تحت سی او سدھارتھ سنگھ، انچارج انسپکٹر پنکج تیاگی کی قیادت میں پولیس و پی اے سی کے جوانوں نے شہر میں فلیگ مارچ کیا۔
علاوہ ازیں ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، منگلور روڈ، ریلوے روڈ سمیت کئی مقامات پر بھی سخت چیکنگ مہم چلائی گئی ۔ CO سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ ماحول خراب کرنے یا غیر سماجی عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔