از: مفتی محمد ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کل کے ہمارے معاشرہ میں کچھ علاقے کے لوگ جب قربانی کرتے ہیں تو اصول کے تحت قربانی کے گوشت کے تین حصے کرتے ہیں، ایک حصہ غرباء اور مساکین کو تقسیم کرتے ہیں، دوسرا حصہ اعزاء واقارب کو بانٹتے ہیں، اور تیسرا حصہ اپنے کھانے کیلئے رکھتے ہیں، بسا اوقات کچھ لوگ جانے انجانے میں جانور کی وہ تمام چیزیں کھالیتے ہیں یا تقسیم کردیتے ہیں، جس کا کھانا حرام ہے حلال جانور کے سات اعضاء ایسے ہیں جس کے کھانے کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند کیا ہے اور اس کا کھانا حرام ہے.
(1) بہنے والا خون
(2) ذکر (نر جانور کی شرمگاہ)
(3) خصیے (کپورے)
(4) فرج (مادہ جانور کی شرمگاہ)
(5) غدود
(6) مثانہ (پیشاب کی تھیلی)
(7) پتّہ
(بدائع الصنائع: 5/61، فتاوی رحیمیہ: 9/322، امداد الفتاوی: 4/118)
کچھ لوگ جانور کی ان ساتوں چیزوں میں سے کچھ چیزوں کو بڑے ذوق وشوق کے ساتھ کھاتے ہیں، ذکر اور کپورے کو پکا کر بھون کر اس میں مسالہ لگا کر چٹ پٹا بنا کر کھاتے ہیں حالانکہ ان اعضاء کا کھانا حرام ہے، تھوڑی سی لذت کی بنیاد پر یہ حرام اعضاء کچھ لوگ نگل لیتے ہیں ہم سب اپنے آپ کو ان حرام اعضاء کے کھانے سے مکمل طور پر بچائیں.