رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بالینی/باغپت(آئی این اے نیوز 28/اگست2017)تھانہ بالینی کے پورہ مہادیو گاؤں کے جنگل میں نصف درجن ہتھیاروں سے لیس بدمعاشوں نے دن دھاڑے نصف درجن چرواہوں کو گھیر لیا اور ان کے مویشی کو لوٹنے کی کوشش کی گئی، اطلاع ملنے پر سیکڑوں لوگ لاٹھی ڈنڈے لیکر کھیتوں میں پہونچے، بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کردی تو لوگوں نے بھاگ کر جان بچائی.
موقع واردات پر پہونچی بالینی پولس تماشائی بنی کھڑی رہی، لوگوں نے بدمعاشوں سے ان کی موٹر سائکل اور پیک اپ گاڑی کو چھین لیا اور مویشیون کو بھی آزاد کرایا، بعد میں تھانہ پہونچ کر لوگوں نے خوب ہنگامہ کیا.
واضح ہو کہ باغپت ضلع میں پولس کی لاپرواہی کی وجہ سے آئے دن بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں، حال ہی میں چار روز قبل امین نگر سرائے میں صراف کی دوکان میں ڈاکہ زنی کی گئی تھی، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں خوف کا ماحول ہے اور لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ ہے ہیں، ور اب اتوار کی شام کو تقریباً پانچ بجے بدمعاشوں نے پورا مہادیو گاؤں کے جنگل میں ہنڈن ندی کے کنارے اپنے مویشیوں کو چرارہے رمضان، سلمو، سبھاش، گڈو اور منوج کو ہتھیار دکھا کر ان کے مویشیوں کو چھین لیا اور ان کو ہاتھ پاؤں باندھ کر جنگل میں پہینک کر فرار ہورہے تھے کہ لوگوں نے اطلاع ملنے پر لاٹھی ڈنڈے لیکر بدمعاشوں کا پیچھا کیا اور ان پر حملہ کرکے ان سے مویشیوں کو آزاد کرایا اور ان کی موٹر سائیکل اور گاڑی کو بھی چھین لیا، مگر پولس اطلاع کرنے کے بعد بھی بہت دیر میں موقع واردات پر پہونچی اور پھر تماشائی بنی کھڑی دیکھتی رہی.