رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2017) جمعیت علماء ہند شہر لونی کے مین آفس میں کل ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت الحاج عبد العزیز قریشی صدر جمعیت علماء ہند شہر لونی نے کی، جس میں جنرل سکریٹری مولانا نزاکت صاحب قاسمی نے کہا کہ بہار میں جس طرح قیامت خیز سیلاب آیا اور وہاں کے لوگ حالات سے دوچار ہوئے کسی سے مخفی نہیں ہیں ان حالات میں جمعیت علماء ہند کا یہ طرۂ امتیاز رہا ہے کہ ہمیشہ مظلوم لاچار غریب مسکین کی مدد کرتی آئی ہے اب ان حالات میں جبکہ بہار میں سیلاب سے لوگ اپنوں سے بچھڑ گئے اور گھر سے بے گھر ہوگئے ایسے حالات میں جمعیت علماء ہند شہر لونی سے بھی تقریباً دولاکھ روپے نقد مع ساز و سامان لیکر جلد ہی جمعیت علماء ہند شہر لونی کی انشاءاللہ روانہ ہوگی.
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں قاری عبد الجبار صدر حلقہ حاجی پور بہٹہ و مولانا مشتاق مولانا طیب اندراپوری، مولانا ظفر الاسلام، قاری عمران شریک ہوئے، مولانا احمد علی کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.
اس موقع پر قاری فیض الدین عارف، مفتی فہیم رحمانی، قاری مسرور، قاری ولی اللہ، معروف صحافی عارف سراج نعمانی، بھائی جان محمد، نوجوان صحافی یاسین صدیقی وغیرہ موجود تھے.