اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: معمولی تنازعہ میں ہوئی مار پیٹ، دو زخمی، ایک گرفتار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 September 2017

معمولی تنازعہ میں ہوئی مار پیٹ، دو زخمی، ایک گرفتار!



رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/ستمبر 2017) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے کرمینی گاؤں میں سائیکل ٹکراؤ میں دو فریق آپس میں لڑ گئے، جس میں دو افراد زخی ہوگئے، اطلاع پاکر پولیس نے جگہ پر پہنچا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا اور انہیں تھانہ لے گئے.
معلومات کے مطابق کرمینی کے رہائشی شاھنواز بیٹے چھیبر جمعہ کو صبح صبح 8 بجے سائیکل سے اپنے کام پر جا رہے تھے، جیسے ہی گاؤں ہرجن باستی تک پہنچا تھا، ابھمانیو بیٹا سدھو سے ٹکرا گئے، اس کے بعد دونوں میں کہا سنی شروع ہوگئی، اور موقع پر ابھیمانیو کے گھر والے شاهنواز کو مارنے لگے، اطلاع پاکر شاهنواز کے والد بچ بچاؤ کرنا چاہا، تو حملہ آوروں نے شاهنواز کو چھوڑ دیا اور اسکے والد کو چاقو اور دھار دار ہتھیاروں سے مارا.
موقع ہر پولیس  پہنچی، زخمی شاهنواز اور اسکے والد کو ہریاں اسپتال میں داخل کرایا، اور پولیس نے ابھیمانیو کو موقع سے گرفتار کیا اور تھانہ میں لے کر چلی گئی،  اس معاملے میں شاهنواز نے ابھیمانیو سمیت گاؤں کے تین افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرایا ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے، زخمیوں کی حالت کو دیکھنے کے بعد ڈاکٹروں نے شاہنواز اور اس کے والد کو ضلع ہسپتال میں بھیجا ہے.