رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017) مقامی شہر کے محلہ شاہ محمد پور سے جمعرات کے دن دو بجے ساتویں محرم کے الم و دلدل کے جلوس نکالا گیا، جس انجم انصار حسینی قدیم و انصار حسینی کی انجمنوں نے شرکت کی، دونوں انجمنوں نے اپنے اپنے امام بزرگوں سے الم کا جھنڈا لے کر یا علی یا حسین کے نعرہ لگا رہے تھے جس سے پورا ماحول گونج اٹھا، اس جلوس میں اپنے امام باڑوں سے الم کا جھنڈا لے کر قدیم راستوں سے ہوتا ہوا یا حسین یا حسین کے نعروں کے ساتھ چل رہے تھے، بتایا جاتا ہےکہ کربلا میدان میں 7 محرم کے دن حضرت امام حسین اور ان کے 72 ساتھیوں کا پانی بند کر دیا تھا انہیں کی یاد میں یہ الم کا جلوس نکالا جاتا ہے جسے ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے اپنے قدیمی راستے سے ہوتے ہوئے پورہ باغ، پورہ سوفی، حیدرآباد شام شاہ کے پنجے پہنچ کر دفن کیا گیا ماتم و نوحہ خوانی میں انجمن انصار حسینی قدیم کی طرف سے نوحہ پڑھا گیا. دوسری طرف محلہ پرانی بستی، پورہ رانی، پورہ خواجہ، روڈویز، شہید نگر، بکھری وغیرہ جگہوں کی انجمنوں نے الم کا جلوس اپنے امام باڑوں سے نکل کر اپنے قدیم راستوں سے ہوتا ہوا سبزی منڈی واقع قدم رسول پہنچ کر دیر رات جلوس کا اختتام ہوا .
الم کے جلوس میں درجنوں سنی تنظیم کے لوگوں نے بھی الم کے جلوس نکالا جو قدم رسول سبزی منڈی پہنچ کر ختم ہوا یہ جلوس خاص کر پورہ رانی، پورہ سوفی، پولیس چوکی، اسلام پورہ، شہید نگر وغیرہ جگہوں کے سنی لوگ بھی الم کا جلوس نکال کر یا حسین یا حسین کی صداؤں کو بلند کرتے رہے، سنی کا جلوس سب سے بڑا رات آٹھ بجے اسلام پورہ اور پورہ رانی کوٹھی کے پیچھے سے پولیس کے سخت پہرے کے ساتھ نکالا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے دیر رات قدم رسول پہنچے اس جلوس کو پرامن اور کنٹرول کرنے کے لئے تھانہ انچارج مبارکپور انوپ کمار شکلا اور شہر چوکی انچارج کوشل کمار پاٹھک دیر رات تک بھاری تعداد میں فورس لے کر ڈٹے رہے. اور جلوس کو پرامن طریقہ سے ختم کرایا.
جلوس میں مدرسہ باب العلم کے مینیجر اختر عباس، سبھاسد امتیاز حسین، حاجی علی امام، قاسم حسین سیٹھ بریعی ٹولا، حاجی اعجاز حیدر كربلائی جنرل سکریٹری ریشمی بياپار منڈل پورہ خواجہ، احتشام حسین، حاجی پرویز وغیرہ تھے.