رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017) صوبہ بہار میں سیلاب سے آئی تباہی کے پیش نظر مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے سرپرست عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم اور ناظم اعلی مفتی محمد احمدللہ صاحب پھولپوری کی کاوش سے دو ٹرک اور چھ لاکھ نقد کی شکل میں سیمانچل روانہ ہوا ہے، موصوف کے خلوص و للہیت اور نیک ارادے کا اثر ظاھر ہے کہ الحمدللہ ایک پیغام پر عوامی تعاون سے کئی ٹرک مال جمع ہوگیا تھا اس سے قبل ایک ٹرک سامان چمپارن بھیجا گیا تھا، وہاں قرب و جوار و اطراف کے متاثرین تک پہنچایا گیا۔ یہ سب عوام کی قومی حمیت و بیداری اور بھائی چارگی کا نتیجہ وثمرہ ہے بفضلہ تعالی اس ضلع کی جو شان اور طرہ امتیاز حاصل ہے اسی میں سے ایک ایثار اور غریب پروری کاجزبہ بھی ہے، یہ سامان صرف قرب وجوار کا عطیہ ہے، اگر پورے ضلع کی توجہ مرکوز ہوجائے تو ان شاءاللہ ان غریبوں کی زندگی کا سہارا ہوسکتا ہے، سب کی تھوڑی توجہ سے ان بیچاروں کا جو کھلے آسمان بے یار و مددگار سیلاب سے ٹکراتے ہوئے زندگی گزر وبسر کررہے ہیں جن کے پاس نہ بدن چھپانے کے لئے کپڑا ہے اور نہ جسم پروری کے لئے غذا ہے، اور نہ ہی رہائش کے لئے مکان باقی ھے، بہت سے مرد وخواتین اور بچے اس سیلاب کی نظر ہوگئے یہاں تک کہ بعض نعش کا بھی پتہ نہیں، اس خستہ حالی میں راحت رسانی ممکن ہے ایسی ناگفتہ بہ حالت میں تمام مسلمانوں کو خصوصا ان کی بقا کے لئے یہ حق بنتا ہے کہ جس سے جو امداد اور تعاون ہوسکے کرنا چاہیئے ورنہ یہ مال و دولت کل قیامت میں گلے کا ناری طوق بھی بن سکتا ہے.
لہٰذا مسلمان اسلامی شان کا اظہار کریں اور ایسا کارنامہ انجام دیں کہ دنیا سبق حاصل کرے، بہر کیف بہت سی تنظیمیں اور جماعتیں اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لئے ہوئے ہیں کچھ سیاست داں بھی اس ریلیف میں حصہ لئے ہیں تمام لوگ قابل مبارکباد ہیں بالخصوص مدرسہ ھذا کے ناظم اعلی حضرت مفتی محمد احمداللہ صاحب کا یہ قدم قابل ستائش اور سراہنے کے لائق ہے، ہم سب ناظم اعلیٰ صاحب کو مبارکباد پیش کرتےہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اس نیک عزم و ارادے کو پائے تکمیل تک پہنچائے اور مزید اخوت و بھائی چارگی اور غریب پروری کا حوصلہ و جذبہ عطا فرمائے، اور اس کار خیر میں حصہ لینے والوں کو اپنی شایان شان جزاوبدلہ سے نوازے۔ آمیــــن