رپورٹ: سعید احمد
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 24/ستمبر2017) باؤنڈیڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے قومی صدر سوامی اگنی ویش نے کہا کہ ملک بھر میں جاری قومی یکجہتی مشن ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر کافی اہمیت کا حامل ہے، اس وقت ملک کی حالت کافی خراب ہے، لوگوں میں ایک عجیب سی بے چینی پائی جارہی ہے، آئے دن انسانیت کا قتل کیا جارہا ہے، کبھی گئو کشی کے نام پر زہر پھیلایا جارہا ہے کبھی بے قصوروں کی گرفتاری تو کبھی فرضی انکاؤنٹر کے ذریعہ دہشت پھیلائی جارہی ہے، پچھلے 70/سالوں میں آج دیش کی حالت خراب ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ فرقہ پرستی سے نہیں کیا جاسکتا،بلکہ فرقہ پرستی کا خاتمہ پیار و محبت سے کیا جاسکتا ہے، اس لیئے ضروری ہے کہ نوجوان طبقہ آگے آئیں اور پیار ومحبت ،قومی یکجہتی اور پیام انسانیت کے مشن کو آگے بڑھا ئیں، ان خیالات کا اظہار سوامی اگنی ویش نے محمد سعید قاسمی، چیئرمین اسلامک میڈیا سے آج دارالعلوم کے مہمان خانہ میں کیا.
اس موقع پر محمد سعید قاسمی نے تیقن دلایا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نو جوانوں کو ساتھ لیکر ملک سے فرقہ پرستی کا خاتمہ کریں گے، رہبری و سرپرستی میں برادران وطن کے درمیان قومی یکجہتی و پیام انسانیت کے پیغام کو عا م کریں گے۔
اس دوران مولانا اسامہ قاسمی نائب صدر جمعیت علماء ہند ضلع مئو، مولانا عبد الہادی، قاسمی راؤ قاری ساجد، مولانا عبد الشکور قاسمی وغیرہ موجود تھے.