رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے مير/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/ستمبر 2017)وارڈ نمبر چار منارا مسجد محلہ کی عوام کے بارے چار سال سے جھیل رہی تھی بجلی کھمبے کو جو زمین کو چھوڑ کر دیوار کر سہارے کھڑا تھا جس کو شہر کے سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن اور ایم ظفر دوڑ بھاگ و محنت پر بجلی محکمہ کے جے ای نے گزشتہ کل درست کرایا، محلہ کے کوگوں نے ایم ظفر خان اور سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن کا شکریہ ادا کیا.
محلہ کے نصف درجن لوگوں نے کہا کہ ان کی جی توڑ محنت کی وجہ سے یہ کام انجام کو پہنچا.
واضح ہو کہ اس دقت کو ایم ظفر خان نے سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن کو آگاه کیا تھا کہ محلے کے لوگ اس كمبھے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں جس پر سابق چیئرمین نے ان کی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے بجلی حکام سے کہا، حکام نے کام کو پورا کیا.
اس موقع پر منا مستری، شفیق للو، ندیم علی، عظیم علی، ایم کے ٹیلر، سلیم بوٹ ہاؤس، ابوبکر ببلو سمیت محلہ کے درجن بھر لوگ موجود رہے.