اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوم عاشورہ پر ایک نظر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 30 September 2017

یوم عاشورہ پر ایک نظر!


تحریر: محمد فیصل شیرازی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ دن اللہ تعالی کی خصوصی رحمت اور برکت کا حامل ہے اس دن کے مقدس ہونے کے مختلف اسباب بیان کئے جاتے ہیں جن میں سے کچھ صحیح ہیں جبکہ بعض اسبا ب کی کوئی دلیل اور بنیاد نہيں ہے البتہ اتنی بات ضرور ہے:
عاشورہ کے دن کو اللہ تعالی نے اپنی رحمت و برکت کے نزول کے لئے منتخب کیا ہے ۔
عا شورہ کے دن بنی اسرائیل کو اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام کے ذریعے فرعون سے نجات دی تھی اور فرعون اپنے لشکر کے ساتھ غرق ہوا تھا.
عاشورہ دن  آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات کے تقریبا پچاس سال بعد اکسٹھ ہجری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے چہیتے نواسے حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ کربلا کے میدان میں شہید ہوئے تھے، حضرت حسین کی عظیم شہادت کے لئے اللہ تعالی نے اس برکت دن انتخاب کیا جس سے حضرت حسین کی قربانی کے مزید اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ میں جب بھی عاشورہ کا  دن آتا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم روزہ رکھتے، لیکن وفات سے پہلے جو عاشورہ کا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے عاشورہ کا روزہ رکھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ دس محرم کو ہم بھی روزہ رکھتے ہیں اور یہودی بھی روزہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہلکی سی مشابہت پیدا ہوجاتی ہے اس لئے اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو صرف عاشورہ کا روزہ نہیں رکھوں گا بلکہ اس کے ساتھ ایک اور روزہ یعنی نو، دس یا دس، اگیارہ محرم الحرام رکھوں گا تاکہ یہودیوں کے ساتھ مشابہت ختم ہو جائے لیکن اگلے سال عاشورہ کا دن آنے سے پہلے ہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا وصال ہوگیا اور آپ کو اس پر عمل کرنے کا موقع نہیں ملا.
اللہ تعالی ہم سب کو بھی ان باتوں پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔آمین