اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سفر حج سے واپسی پر اچھی صحافت میں نمایا مقام حاصل کرنے پر نبی پاک صلعم کے شہر کی قلم ہدیہ میں پیش کی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 27 September 2017

سفر حج سے واپسی پر اچھی صحافت میں نمایا مقام حاصل کرنے پر نبی پاک صلعم کے شہر کی قلم ہدیہ میں پیش کی!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) سفر حج سے روانگی کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے سینئر رکن قاری محمد عرفان علیمی ناظم مدرسہ علیمیہ فیض الاسلام چروڑی نے انقلاب اخبار کے صحافی مولانا عارف سراج نعمانی کو اچھی صحافت کی بنا پر نبی پاک صلعم کے شہر کا ایک خوب صورت پین ساتھ میں بہت عمدہ رومال و دیگر چیزوں کو ہدیہ کی شکل میں نوازا، قاری علیمی نے ہدیہ پرخلوص نواز کر اچھی صحافت کرنے کے لئے مبارکباد دی اور مستقبل میں کامیابی اور ترقیات کے لئے دعائیں دیں.
قاری علیمی نے کہا کہ یقیناً صحافت کے میدان میں پر خطر حالات سے گزرنا پڑتا ہے لہٰذا آپ ایک چٹان کی طرح میدان صحافت میں ڈٹے رہیں اور عالم اسلام نیز قومی دینی و ملی مسائل کو اقتدار وقت تک پہنچاتے رہیں، پوری ملت اسلامیہ انشاء اللہ آپکے ساتھ کھڑی ہے.