اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں عالمی برادری آواز بلند کرکے انسانیت کی بنا پر ان کی مدد کی جائے: جمعیت علماء ہند شہر لونی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 23 September 2017

روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں عالمی برادری آواز بلند کرکے انسانیت کی بنا پر ان کی مدد کی جائے: جمعیت علماء ہند شہر لونی


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 23/ستمبر 2017) روہنگیائی مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کے خلاف غازی آباد کے شہر لونی میں ایک احتجاجی اجلاس کیا گیا جس میں جمیعت علماء ہند شہر لونی نے اظہار کیا کہ یوں تو عالمی سطح پر مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے لیکن چند مہینوں سے برمی حکومت جس طریقے سے میانمار کے مسلمانو پر ظلم کررہے ہیں اور ان کی نسل کشی ہوررہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے دنیا بھر کے مسلمانو ں نے ان کے خلاف احتجاج کیا اور وہاں کی حکومت سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا وہاں کی حکومت نے ان کو وہاں کی شہریت دینے سے انکار کیا تو بیچارے ان مسلمانوں نے اپنی جان بچانے کیلئے اپنے وطن کو الوداع کہا اور دیگر ممالک(بنگلہ دیش پاکستان اور ہندوستان) میں پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن حکومت ہند ان مظلوم لوگوں کو ملک کیلئے خطرہ بتاکر اور ان کا تعلق آئی ایس آئی جیسی ممنوعہ تنظیم سے جوڑ کر یہاں سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہندوستان کے شان کے منافی ہے کیونکہ ہندوستان کی یہ روایت رہی ہے کہ ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور ایسے وقت میں جبکہ ہمارے وزیر اعظم ایک نیا ہندوستان کا نعرہ بلند کر رہے ہیں اور دوسری طرف مظلوموں کی حمایت کرنے بجائے ان کو یہاں سے بھگارہے ہیں اسلئے جمعیت علماءہند شہر لونی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیکہ ان مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کی مسلمان ہونے کے ناطے نہیں بلکہ انسانیت کی بنا پر ان کی مدد کریں.
اس موقع پر صدرجمہوریہ کے نام سے ایک میمورینڈم بھی دیا گیا، اس پروگرام میں مفتی فرقان قاسمی، مفتی فہیم رحمانی قاری فیض الدین عارف حاجی عبد العزیز قریشی صدر جمعیت علماء ہند شہر لونی، مولانا نظام الدین قاسمی، قاری عبد الجبار، قاری منور، قاری مسرور، قاری عمران صدیقی کے علاوہ جمعیت علماء ہند شہر لونی کے ذمے داران وائمہ مساجد کے علاوہ معروف صحافی عارف سراج نعمانی بلال ملک، مشاہد خان، یاسین صدیقی قاسمی وغیرہ موجود تھے.