رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 9/ستمبر 2017) اعظم گڑھ شہر کے کوتوالی علاقے کے آہو پٹی گاؤں کے پاس جمعرات کی رات میں دس بجے نوٹوں سے بھرا ایک ٹرک اسکارپیو سے ٹکرا گیا جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔
اس سے پہلے کہ بات بگڑتی اور نوٹوں کے ساتھ کچھ گڑبڑی کی جاتی، خبر سنتے ہی کئی ضلعوں کی پولیس حرکت میں آگئی اور اعظم گڑھ پولیس فورا موقع پر پہنچ گئی، جس سے ہنگامہ کررہے لوگ وہاں سے فرار ہوگئے۔
نوٹوں سے بھرا یہ ٹرک ریزرو بینک آف انڈیا کا تھا اور غازی پور جا رہا تھا، اس ٹرک کے آگے پیچھے اسکواڈ کے لئے دو گاڑیاں موجود تھیں۔، حادثہ میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے.