اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے مفتی وسیم صاحب کا انتقال، علمی حلقہ میں غم کی لہر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 25 September 2017

جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے مفتی وسیم صاحب کا انتقال، علمی حلقہ میں غم کی لہر!



رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشنگڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز 25/ستمبر2017) آج بعد نماز ظھر جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاج پورہ کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مفتی وسیم صاحب کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے پورے علمی حلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی جگہ جگہ حضرت کے لئے ایصال ثواب بھی کیا گیا.
واضح ہو کہ حضرت مفتی صاحب کا شمار بڑی ہی علمی شخصیتوں میں شمار ہوتا تھا، حضرت والا سہارنپور کی مشہور دینی ادارہ جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے قابل اساتذہ میں سے تھے اور آپ نے بہت ہی کم عمری میں کئی درجنوں کتابیں تصنیف کی، جن میں سب سے شہرہ آفاق اور خاص و عام مقبول انوارالقدری شرح اردو قدوری شامل ہے.
 اللہ حضرت کو غریق رحمت فرمائے اور پوری امت مسلمہ کی طرف سے نعم البدل عطاء فرمائے. آمیـــــن