اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جونپور: نگر پنچایت كھیتا سرائے میں 10ویں محرم ہر سال کی طرح اس سال بھی اتحاد اور بھائی چارگی کے ساتھ منایا گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 2 October 2017

جونپور: نگر پنچایت كھیتا سرائے میں 10ویں محرم ہر سال کی طرح اس سال بھی اتحاد اور بھائی چارگی کے ساتھ منایا گیا!


رپورٹ: محمد آصف
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
کھیتا سرائے/جونپور(آئی این اے نیوز 2/اکتوبر 2017) جونپور کے قصبہ کھیتاسرائے میں 10ویں محرم پرسکون طریقہ سے منایا گیا، جس میں تمام کمیونٹی کے کوگ اکٹھا ہوکر اتوار کی دوپہر جلوس نکالے، جلوس کا آغاز قصبے کے شہادت چوک سے ہوا، جلوس ڈھول تاشے کے ساتھ گول بازار پرانی مارکیٹ ہوتا ہوا فاطمہ گیٹ تک پہنچا، جلوس میں پورب محلہ سرائے باراں خرد برتلا اذان شہید سالار گنج ڈوبھی قاسم ہور کے تعزیہ دار اپنے تعزیہ کے ساتھ چل رہے تھے، جلوس میں اکھاڑا رونق اسلام سالارگنج اور اکھاڑا بھولائی شاہ کے کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چل رہے تھے جلوس میں کئی مقامات پر لوگوں نے گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرتے ہوئے بھارت وکاس پریشد اور ہندو مسلم ایکتا منچ کے بینر تلے پانی پلانے کا انتظام کیا گیا.
 جلوس میں بنیادی طور پر اسلم خان، نور محمد خان، محمد رضا، تبریز احمد فہیم احمد، اشتیاق احمد، مظہر الاسلام، عہد خان، خالد شکیل سابق چیئرمین وسیم احمد، سراج خان وغیرہ شامل رہے.
دیر شام جلوس تکیا میں واقع کربلا لے جایا گیا جہاں تعزیہ دفن کیا گیا،   امن و شانتی قائم رکھنے کیلئے املیندر گپتا اور تھانہ انچارج انل سنگھ سی او اودھیش شکلا ایس ڈی ایم کے کے سچان موجود رہے.