اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: آل انڈیا مجلس صدائے حق کی جانب سے بہار کے سیلاب زدہ لوگوں میں ریلیف پیکٹ تقسیم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 1 October 2017

آل انڈیا مجلس صدائے حق کی جانب سے بہار کے سیلاب زدہ لوگوں میں ریلیف پیکٹ تقسیم!



رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کشن گنج/بہار (آئی این اے نیوز1/اکتوبر2017) بہار کے سیمانچل میں سیلاب سے متأثر لوگوں میں امداد اور ریلیف کی تقسیم ہنوز جاری ہے، جمعیۃ علماء ہند، امارت شرعیہ بہار، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے علاوہ آل انڈیا مجلس صدائے حق نے بھی ریلیف تقسیم کرکے سیلاب زدہ لوگوں کے درد کا حتی الامکان مداوا کیا ہے۔
آل انڈیا مجلس صدائے حق کے جنرل سکریٹری مولانا آفتاب اظہرؔ صدیقی نے ضلع کشن گنج میں پوٹھیا بلاک کے دیہی علاقوں کا معائنہ کیا اور ضرورت مندوں میں ریلیف پیکیٹ تقسیم کروائے، مولانا نے بتایا کہ ہم نے سیلاب کی آفت کی خبر سن کر مفتی عبدالقادر قاسمی صدر مجلس صدائے حق مغربی یوپی کی وساطت سے مخیرین حضرات سے امداد جمع کرکے بہار کے سیلاب زدہ لوگوں میں ریلیف پیکیٹ اور کپڑے تقسیم کئے، انہوں نے بتایا کہ سیمانچل میں آنے والے سیلاب سے لاکھوں افراد متأثر اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں، جن کی امداد کے لیے بہت سی ملی اور سماجی تنظیموں نے کمر باندھا اور انسانی ہمدردی کا کھلے عام مظاہرہ کیا، آل انڈیا مجلس صدائے حق کی جانب سے چاول،آٹا، چائے پتی، بسکٹ، مصالحہ اور صرف پر مشتمل ریلیف پیکٹ اور کپڑا تقسیم کیا گیا۔ مولانا نے بتایا کہ بہار کے سیلاب زدہ لوگوں کے لیے حکومت نے بھی ریلیف تقسیم کی ہے، لیکن بہت سی جگہوں تک سرکاری اسکیمیں نہیں پہنچ پائی ہیں اور جہاں پہنچی ہیں وہ نقصان کی بھرپائی کے لیے ناکافی ہے۔
مولانا نے کہا کہ ایسے مواقع پر عام لوگوں کو مدد کے لیے سامنے آنا چاہیے ، یوپی، اتراکھنڈ، آندھرا پردیش اور ہندوستان کے دیگر صوبوں کے عوام نے بہار کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے دل کھول کر مدد کی ہے اللہ پاک ان کو اس کا اجر جزیل عطا فرمائے.