اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لونی میں منعقد امن و انصاف کانفرنس بحسن خوبی اختتام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 29 October 2017

لونی میں منعقد امن و انصاف کانفرنس بحسن خوبی اختتام!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 29/اکتوبر 2017) دارالعلوم سبیل السلام کے زیر اہتمام یک روزہ امن وانصاف کانفرنس میں علماء کرام نے آپسی بھائی چارہ قائم کرنے کیلئے ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین واسلامی اسکالر حضرت مولانا سید سلمان الحسینی ندوی نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کچھ مفاد پرست لوگ سیاسی کرسیاں حاصل کرنے کیلئے ہندو مسلم کے مابین نفرت کی بیج بو رہے ہیں، کچھ لوگ ملک کے بارے میں چیخ چیخ کر یہ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ملک آگے بڑھ رہاہے لیکن یہاں کے جو حالات ہے مجھے نہیں لگتا کہ یہاں انسان بستے ہیں، مولانا موصوف نے دیگر ممالک کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ میں یورپ وامریکہ گیا لیکن سڑکوں پر کہیں سے کہیں تک کوڑا کرکٹ نظر نہیں آتا اس کے برعکس ہمارے دیش میں صفائی مہم چلائی گئی ہے اس کے باوجود یہاں کی گلیوں، کوچوں میں مین سڑکو پر کوڑے کے انبار نظر آتے ہیں اس لئے تم حکومت کا انتظار مت کرو بلکہ اس کام کو خود ہی انجام دو.
شیعہ عالم دین مولاناجلال الدین حیدر نقوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ آج ہم لوگ فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں لیکن دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں، اور ہم مسلکوں میں بٹے ہوئے ہیں نیز میڈیا پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ آج کی میڈیا اگر کسی نے غلط کام کیا تو اگلے دن وہ خبر سرخیوں میں چھپتی ہے اور پرنٹ میڈیا سے لیکر الکٹرونک میڈیا سبھی اس میں برابر کے شریک ہیں، مگر اس کے برعکس اگر کوئی بھائی چارہ قائم کرنے کیلئے کوئی پروگرام کرتا ہے تو میڈیا اسے جگہ دینا بھی پسند نہیں کرتا اس لئے میڈیا کو چاہئے کہ اپنی صحافت کو داغدار نہ کریں اور سچائی کا ساتھ دیں.
جھانسی سے تشریف لائے شنکر آچاریہ مہامنڈلیشور درشن سنگھ نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ جس طرح ہم لوگ ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آرہے ہیں اسی طریقے سے ہندو مسلم کو بھی ایک ساتھ نظر آنا چاہئے.
اخیر میں مولانا قاری عارف فیض الدین عارف نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور مولانا اسعد اللہ صاحب نے مدرسہ کی سالانہ رپورٹ پیش کیا.
واضح ہو کہ اس موقع پر 15 حفاظ کرام کی دستاربندی بھی عمل میں آئی، جلسہ میں تمام مقامی علماء کرام و ائمہ عظام کثیر تعداد میں شریک ہوئے.