رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 26/اکتوبر 2017) لونی میں ہونے والی امن و انصاف کانفرنس کے سلسلے میں آج عبد اللہ مسجد حاجی پور بہٹہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جسکی صدارت مولانا مشتاق صدر جمعیت علماء حاجی پور بہٹہ نے کی، میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسلم قاسمی نے جلسہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں جس طرح سے چند مٹھی بھر فرقہ پرست طاقتیں ہندو مسلم کی سیاست کر کے اپنی روٹیا سینک رہے ہیں اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو مٹارہے ہیں کبھی ٹیپو سلطان شہید کو غدار بتلایا جاتا ہے، جبکہ تاریخ شاہد ہیکہ ہندوستان کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یہی وہ شخص ہے جس نے کہاکہ گیڈر کی سو دن کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے لیکن آر ایس ایس کی ذہنیت رکھنے والے عناصر آج اس پر ان کی ذات پر کیچڑ اچھال رہی ہے اور اس پر سیاست ہورہی ہے انہیں سب کو بتانے اور آپسی بھائی چارہ پیار و محبت کو قائم کرنے اور ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو باقی رکھنے کیلئے ضلع غازی آباد کے تحصیل لونی کے علوی نگر سرکاری اسکول میں عظیم الشان اجلاس امن و انصاف کانفرنس بروز اتوار رکھا گیا ہے جسمیں تمام مذاہب کے پیشوا تشریف لا رہے ہیں.
میٹنگ میں قاری ارشاد، مولانا اسلم، حافظ طیب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، پروگرام کی نظامت قاری عبد الجبار نے بحسن خوبی انجام دیا.