رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اکتوبر 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے نرہن خاص میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح بطور مہمان خصوصی طالب علم رہنما (شری گاندھی پی جی کالج مالٹاری) آشیش یادو نے فیتا کاٹ کر کیا، اور کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کر کیا، افتتاحی میچ کا آغاز چھپرا سلطان پور اور میگھئی گھاس کے درمیان ہوا.
اس دوران آشیش یادو نے کہا کہ گاؤں میں بھی اچھے کھلاڑی رہتے ہے لیکن ان کو انتظام نہ ملنے کی وجہ سے ان کی صلاحیت نہیں نکھر پاتی ہے، مقابلوں کے ذریعے کھلاڑیوں کی شخصیت میں نکھار آتا ہے، صاف جسم میں ہی صاف دماغ رہتا ہے، کھیل جسم کو صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے.
کبڈی مقابلہ دیکھنے کے لئے مقامی لوگوں کا ایک بڑی بھیڑ جمع تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی بھی کی، آخر میں آرگنائزر جے بہادر چوہان نے سب کا شکریہ ادا کیا.