رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشنگڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز 31/اکتوبر 2017) باغپت ضلع کے روشنگڑھ گاؤں کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالاسلام میں آج شیخ الہند پارک کا افتتاح کیا گیا، مدرسہ ھذا کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی نے اپنے دست مبارک سے سائیکس کا درخت لگا کر پارک کا افتتاح کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جس شخصیت کے نام اس پارک کو بنایا گیا ہے وہ شخصیت آزادی کا مرد مجاھد شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی رحمۃ اللہ کی ہے، جن کی اس ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں، جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ہم سب حضرت والا کی سیرت کو پڑھے اور جو قربانیاں انہوں نے اس ملک کے لیے پیش کی ہے اسی طرح خود کو تیار کریں، اور یہ پارک ان شاءاللہ حضرت والا کی روح کو آرام پہنچانے کے لیے بہت بڑا قدم ہے جو مدرسہ ھذا کی انتظامیہ نے اٹھایا اسی طرح دیگر اپنے بزرگوں کے نام پر پارک یا عمارت قائم کیے جائیں تاکہ ان کی خدمات آنے والی نسل کے لیے مشعل راہ بن سکے اور ان سے اثر لے سکے، اس موقع پر حافظ عبد القیوم، رام کمار اور مدرسہ کے طلبہ سمیت گاؤں کے معزز حضرات و مدرسہ ھذا کے مدرسین موجود رہے.