اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی جامعۃ الفلاح بلریاگنج کے ناظم منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 26 November 2017

مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی جامعۃ الفلاح بلریاگنج کے ناظم منتخب!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/نومبر 2017) اعظم گڑھ کے قصبہ بلریاگنج میں واقع مشہور  دینی درسگاہ جامعۃ الفلاح میں نئی میقات کے لئے مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی کو ناظم منتخب کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اتوار کو جامعۃ الفلاح کی شوریٰ نے نئی میقات کے لئے مولانا پر یہ ذمہ داری سونپی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ مولانا اثری جامعۃ الفلاح کے ایک سینئر استاذ کے علاوہ اپنے علمی اور تعلیمی کارناموں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، واضح رہے کہ جامعۃ الفلاح میں ناظم کا انتخاب ہر تین سال پر ہوتا ہے۔
اس سے قبل مولانا طاہر مدنی مسلسل تین میقات تک جامعۃ الفلاح کے ناظم کی حیثیت سے یہ ذمہ داری ادا کرتے رہے ہیں۔