اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ازہر مدنی صاحب کی 2 اور 3 نومبر کو سلطانپور آمد، جلسہ عام سے کریں گے خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 November 2017

نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ازہر مدنی صاحب کی 2 اور 3 نومبر کو سلطانپور آمد، جلسہ عام سے کریں گے خطاب!


رپورٹ:  فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سلطان پور(آئی این اے نیوز 1/نومبر 2017) ملک کی متحرک وفعال جماعت جمعیت علماء ھند ملک کے موجودہ صورت حال سے سخت پریشان ہے، نفرتوں کو مٹانے اور پیار و محبت کا دیپ چلانے میں
ہمہ تن مصروف ہے، حال ہی میں دہلی میں کامیاب اور با اثر پروگرام  امن و ایکتا کانفرنس کے انعقاد کے بعد 12نومبر کو جمعیت علماء اترپردیش کی جانب سے رفاہ عام میدان میں پیار و محبت کی قندیل روشن کرنے اور آپس میں مذہبی منافرت کو مٹانے کے لئے قومی یکجہتی کانفرنس منعقد کرنے جارہی ہے، جس کے مہمان خصوصی جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی صدر جمعیت علماء ھند واستاذ حدیث دارالعلوم دیوبند ہونگے، اس پروگرام کے تئیں عوام میں بیداری کے لئے اترپردیش کے مختلف اضلاع پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس کے ذریعہ موجودہ حالات میں جمعیت علماء ھند کے کردار، کارنامہ، اور قومی یکجھتی پروگرام کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا جارہا ہے، اسی سلسلہ میں کل نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ازھر مدنی ابن جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی صاحب سلطانپور تشریف لارہے ہیں، سلطانپور کے دریا پور علاقہ میں کل 2 نومبر عشاء کی نماز کے بعد جلسہ عام کو خطاب کریں گے، جبکہ جمعہ سے قبل اسلام پور عید گاہ میں بھی خطاب ہوگا.
 غور طلب ہے کہ مولانا سید ازھر مدنی اترپردیش جمعیت علماء کے سکریٹری ہیں، ملک کے عمدہ مقررین میں سے ایک ہیں.
جمعیت سلطانپور کے جنرل سیکریٹری مولانا سراج ہاشمی نے اطلاع دی کہ اس پروگرام کے سلسلہ میں لوگوں کو جگہ جگہ بیدار کیا جارہا ہے، انہوں نے سلطانپور کی عوام سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے.