اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ کے شیرواں گاؤں سے دو دن سے لاپتہ دو سالہ بچہ کی لاش گھر کے سامنے ہی تالاب میں ملی، مچا کہرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 26 November 2017

اعظم گڑھ کے شیرواں گاؤں سے دو دن سے لاپتہ دو سالہ بچہ کی لاش گھر کے سامنے ہی تالاب میں ملی، مچا کہرام!

رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائےمیر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/نومبر 2017) اعظم گڑھ کے سرائے میر علاقہ میں واقع شیرواں گاؤں میں دو دن سے لاپتہ دو سالہ بچہ کی لاش گھر کے سامنے ہی واقع تالاب میں ملی، خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا.
موصولہ خبر کے مطابق شیرواں گاؤں رہائشی جاوید احمد بن پرویز احمد کا دو سالہ لڑکا محمد حبیب 23 نومبر کو تقریبا دو بجے کھیلتے کھیلتے اچانک غائب ہوگیا تھا، جس کی رپورٹ سرائے میر تھانہ میں بھی درج کرائی گئی تھی، گھر کے سامنے ہی واقع تالاب میں گاؤں والوں کو کچھ شک ہوا تو انہوں نے تالاب میں ڈھونڈھنا شروع کیا، لہذا تالاب کا پانی نکالنے لگے تو گزشتہ 25 نومبر بروز ہفتہ کو تقریبا 11 بجے بچہ کی لاش ملی، جس کی وجہ سے گھر میں کہرام مچ گیا، موقع ہر پہنچی پولیس نے کاغذی کارروائی کر لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا.