اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، پاور لوم جل کر خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 21 December 2017

شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، پاور لوم جل کر خاک!

رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2017) مبارکپور تھانہ کے تحت محلہ پورہ دلہن واقع پاور لوم کے ایک کارخانے میں گذشتہ شب بھیانک آگ لگ گئی جس سے پورا کارخانہ جل کر تباہ ہو گیا اور اس میں لگے سبھی پاور لوم ناکارہ ہو گئے، اس حادثہ میں مجموعی طور سے دس لاکھ کا نقصان بتایا جا رہا ہے ۔
موصولہ خبر کے مطابق افتخار احمد ولد عبد القیوم مرحوم کا ایک پاور لوم کارخانہ محلہ پورہ دلہن کی نئی آبادی میں تھا جس میں چھ پاور لوم لگے ہوئے تھے جس کے ذریعہ سلک ساڑیاں تیار ہو تی تھیں، بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ شب ساڑھے دس بجے تک کارخانہ چلانے کے بعد اہل خانہ کارخانہ بند کر کے اپنی الگ رہائش گاہ میں سونے کے لئے چلے گئے اسی درمیان شارٹ سرکٹ کے سبب کارخانہ میں آگ لگ گئی جس کی خبر کسی کو نہیں لگ سکی اور وہ پوری رات جلتا رہا ،جس میں سبھی لوم کے تانے بانے تو جل کر راکھ ہو ہی گئے ساتھ ہی آہنی سامان بھی جل کر ناکارہ ہو گئے، آج صبح میں کچھ لوگ جب نماز فجر کے لئے مسجد جانے لگے تو کارخانے سے دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر اس کی خبر مالک کو دی انہو ں نے جب آکر کارخانہ کھولا تو اس میں کچھ نہیں بچا تھا ۔اس حادثہ سے پو رے علاقہ میں افرا تفری پھیلنے کے سا تھ ہی افتخار احمد کے گھر میں بھی صف ماتم بچھ گئی کیو نکہ اس کی روزی روٹی کے تمام اسباب پل بھر میں خاک میں مل گئے تھے ۔بعد میں اس کی اطلاع جب تحصیل اہلکاروں کو ہو ئی تو حلقہ کے لیکھ پال وغیرہ نے موقع پر پہنچ کر حالات اور نقصانات کا جا ئزہ لیا، نگر پالیکا کی چیئرپرسن کریم النساء کے نمائندے حاجی عبد المجید انصاری اور مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے چیئرمین برائے مشرقی یو پی حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف پلو نے بھی موقع پر پہنچ کر متاثرہ کنبہ کو تسلی دیتے ہو ئے ان کی روزی روٹی کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون دلانے کی یقین دہا نی کرائی ۔