مسلمانانِ ہند کے نام ایک پیغام.
عبدالرّحمٰن الخبیر(بستوی) ضلع کڈپہ اے پی
رابطہ نمبر9666009943
abdurrahmanalkhabeer4@gmail.com
ــــــــــــــــــــ
بہت غمگین ہوں، جب سے یہ خبر یہ تصویریں شوشل میڈیا کےذریعہ سے بندے تک پہونچی اس سلسلے سے تذکرہ کرتے ہوئے بھی شرم محسوس ہورہی ہے، کس انداز سے تذکرہ کروں؟ اس خبر سے کون واقف نہیں ہے؟؟ پہلے پہلو خان، پھر حافظ جنید، ابھی کچھ دن پہلے افرازالحق، اور اب بے شرمی کی حد پار کرتے ہوئے مسجد میں گھس کر مؤذن کے اوپر حملہ ہوا ہے.
ہماری کیا حالت ہوگئی ہے ملک میں ہمیں ٹکڑوں میں مارا کاٹا جارہا ہے اور ہمیں بانٹنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور ہم ہیں کہ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں. جاگنے کا نام نہیں لے رہے ہیں یہ جو تصویر آپ دیکھ رہے ہیں اس وقت میں جس ریاست میں ہوں (آندھرا پردیش) اسی ریاست کے شہرِ راجمنڈری میں گزشتہ رات قریب دو بجے کچھ انجان انتہاء پسند لوگ مسجد جاکر مؤذن صاحب کا بےدردی سے قتل کردئیے، ان کا سر بہت ہی بری طرح سے کچل کر ان کا خون کردیا گیا، مسجد میں رکھے قران کریم کو جلادیا، ظالموں نے مسجد میں پیشاب کیا، مسجد کی بےحرمتی کی، مسجد سے بالکل متصل کئی گھر ہیں لیکن کسی کو کچھ خبر نہیں کہ یہ سب کس نے کیا، مسلمانوں ہم کب جاگیں گے؟ جنوبِ ہند ایک طرح سے امن وامان والا علاقہ مانا جاتاہے اور میں تقریباً نو سال سے یہاں ہوں ایسا حادثہ پہلی بار پیش آیا ہے ـ
ہمیں ضرورت ہےایک ہونے کی نہیں تو اسی طرح مارے جاتے رہیں گے ہمارا مددگار کوئی نہیں ہے سوائے اللہ کے، کب تک اسی طرح غفلت کی نیند سوتے رہیں گے؟
مسلمانوں!
خدا کے لئے اب اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک ہوجاؤ، دنیا کی نظروں میں ایک رہنا ہے، خدا کے لئے اب جاگ جاؤ، بندہ کی یہی درخواست ہے اتحاد قائم کرلو ایک ہوکر اپنا اصلی چہرہ دکھادو.
اللہ ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ شر پسند عناصر سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ملک میں امن و امان، اتحاد و اتفاق کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمیــــن.