اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ایک قدم رواداری کی طرف!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 6 December 2017

ایک قدم رواداری کی طرف!

ساحل ہوٹل بمبئی میں ایک مؤثر علمی، و تحریکی نشست ۔
اسلام میں مذہبی رواداری

سمیع اللّٰہ خان جنرل سکریٹری کاروان امن و انصاف
ksamikhann@gmail.com
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 6/دسمبر 2017) اس وقت ہندوستان میں شرپسند عناصر کی طرف سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں، ایسے وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامي تعلیمات کی درست ترجمانی کی جائے، ڈاکٹر طارق ایوبی صاحب کی تازہ ترین کاوش " اسلام میں مذہبی رواداری " اس سمت بہترین پیش رفت ہے، ان خیالات کا اظہار، ممبئی سینٹرل ساحل ہوٹل میں، کاروان امن و انصاف کی طرف سے منعقدہ نشست میں دانشوران نے کیا ۔
 ساحل ہوٹل ممبئی میں، پیر کی شب بعد از مغرب ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا، یہ تقریب علی گڑھ کے معروف صاحب فکر و نظر ڈاکٹر طارق ایوبی صاحب کی تازہ ترین کتاب " اسلام میں مذہبی رواداری " کے رسم اجراء سے متعلق تھی، ڈاکٹر ایوبی صاحب مشہور اسلامی اسکالر ہیں، ندائے اعتدال علی گڑھ کے ایڈیٹر اور کاروان امن و انصاف کے قومی صدر ہیں، ان کی تازہ ترین کاوش کا رسم اجراء عبقری فکر کے حامل سینیئر صحافی جناب شمیم طارق صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا، انہوں نے کہا کہ: اس وقت ملک میں فسطائیت نے تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اس مہم کو تیز تر کر دیا ہے جسکا سلسلہ انگریزوں کی سرپرستی میں سر جدوناتھ سرکار جیسے متعصب مصنفین کے قلم سے شروع ہوا تھا  ۔  فسطائی ذہنیت غلط تاریخ پیش کر کے مسلمانوں کے نفرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے اور ملکی فضا کو آلودہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ایسے وقت میں ڈاکٹر صاحب کی یہ کتاب ایسے پر آشوب ماحول میں امن و امان اور یکجہتی قائم کرنے کے باب میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی،
 کارواں کے نائب صدر اور ممبئی، کوکن کے معروف عالم دین، ملت اسکول جوگیشوری کے انچارج جناب مفتی انور خان سرگروہ نے مختصراً تمہیدی کلمات میں کتاب کی ضرورت و افادیت نیز تاریخی روشنی میں اسلامی رواداری کو بیان فرمایا،
 ڈاکٹر ایوبی صاحب نے کہا کہ:
 انہوں نے یہ کتاب موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے پیش نظر لکھی ہے، جس سے ان کا مقصد یہ ہیکہ اقوام عالم خصوصا ً برادران وطن کے سامنے تاریخی حوالوں سے اسلام کی رواداری پر مشتمل تعلیمات کو عام کیا جائے، اور اسلام اور مذاہب کے مابین پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوسکے، اور ہماری نئی نسل اعتراضات و اشکالات کی معروضی حقیقتوں سے باخبر ہوسکے اور ان حقائق کی روشنی میں آپسی بھائی چارہ پھیلانے کی کوششیں کریں، انہوں نے بتایا کہ اس کا فائدہ عام ہو اسلیے وہ اس کتاب کا ہندی، مراٹھی، گجراتی اور انگریزی زبان میں ترجمہ کروا رہے ہیں ۔
 اس نشست میں، معروف صحافی جناب شکیل رشید صاحب بھی موجود تھے، اور
Companions Of Peace & Justice
کاروان امن و انصاف کے مرکزی ذمہ داران، بشمول نائب صدر مفتی انور خان سرگروہ، محاسب قاضی عبدالاحد فلاحی، صاحب شریک تھے ۔
 بزم کی نظامت کارواں کے فاؤنڈر ممبر مولانا لقمان ندوی صاحب نے کی اور شہر کے معزز ندوی علماء کرام اور دانشوران اس نشست میں شریک تھے، سبھی دانشوران نے اس پر اتفاق کیا ہیکہ مذہبی رواداری کے لیے یہ نشست تمہید ہے، اور ان شاءالله کاروان امن و انصاف، اس جانب بہت جلد ملکی سطح پر بین المذاہب مذاکراتی نشست برائے مذہبی رواداری منعقد کرے گا۔