رپورٹ: سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 6/دسمبر 2017) سر زمین علم و عرفاں دیوبند میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع منعقد کیا گیا ہے جس میں تقریبا ہزاروں جانثار نوجوان دین و ملت شرکت کرنے کے امکانات ہیں اور اپنی دینی پیاس کو بجھائیں گے، بعد الفجر پہلی نششت ہوگی.
اجتماع میں اکابر مزکر نظام الدین سے مولانا جمشید صاحب، مولانا شمیم صاحب و دیگر علماء شرکت فرمارہے ہیں جبکہ اجتماع میں ابھی سے عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ ساتھ طلباء و علماء کی ایک بڑی جماعت موجود ہے.
اجتماع میں قرب و جوار سے آئے ہوئے عوام نے انتظام دیکھ کر کہا کہ آج یقیناً دیوبند کے لوگوں کی محبتیں دیکھنے کو ملی، گاہ بگاہ ناشتہ وغیرہ کے پنڈال لگا کر آنے والے مہمانوں کو پرخلوص محبتوں سے بھائی بھائی کہہ کر اور بڑی ہی پیار سے روک کر جس چیز کا نظم کر رکھا ہے، کھلا پلا رہے ہیں یقینا یہ دین کی خاطر محبت ہے اور ابھی مسلمانوں کے دلوں میں دین کی محبت آراستہ و پیراستہ ہے، آج یہ اسی کا ثمرہ ہے کہ اتنی سخت سردی کے باجود عوام کا ایک جم غفیر امڈ پڑا ہے، اور دین سے محبت کا ثبوت پیش کیا، یہ اجتماع آج سے شروع ہوگا اور جمعہ میں ان شاء اللہ دعاء پر اختتام ہوگا.
بتایا جارہا ہے کہ تقریبا پنڈال پانچ چھ بگہا سے زائد حصہ میں ہے، اور بیت الخلاء، قیام گاہ عوام و خواص علیحدہ علیحدہ، طعام گاہ، تشکیل گاہ، وغیرہ کا عمدہ نظم کیا گیا ہے.
قابل ذکر ہو کہ اس اجتماع میں اپنی جان نچھاور کر رہے ہیں اور اجتماع کو کامیاب بنانے کی مکمل جد و جہد میں لگے ہیں اہل علاقہ راجپورہ کے نوجوان باشندے اور عمر دراز بوڑھے حضرات خاص کر بھائی مسعود خان رانا، ذہین احمد،جمعیت علماء دیوبند کی پوری یونٹ، مولانا ابراہیم قاسمی، قاری سعید احمد، قاری سلیم،مولانا احسن سعید، بھائی احمد دیوبند، بھائی اہراہیم دیوبند، بھائی قمر الزماں، بھائی عثمان، وغیرہ پیش پیش ہیں.