رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/دسمبر 2017) محلہ کٹرہ میں واقع جامع مسجد کے سامنے وسیع صحن میں نگر پالیکا مبارکپور کی نومنتخب چیئرپرسن اور پچیس وارڈوں کے نو منتخب ممبران کی حلف برداری تقریب انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ آج منعقد کی گئی، جس میں ایس ڈی ایم صدر پرشانت کمار نے نومنتخب چیئرپرسن حجن کریم النساء زوجہ حاجی محمد یونس انصاری مرحوم کو حلف دلائی اور اسی کے ساتھ پچیس وارڈوں کے ممبران کو ای او نگرپالیکا پرتبھا سنگھ کے ذریعہ حلف دلائی گئی، حلف برداری کے بعد جہاں تمام خاتون وارڈ ممبران کے ذریعہ چیئرپرسن کریم النساء کی گل پوشی کر کے انہیں مبارکباد دی گئی وہیں ان کے نمائندے حاجی عبد المجید انصاری کی گل پوشی اسٹیج پر موجود درجنوں لیڈران اور ممبران نے کرکے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا.
آخر میں حاجی عبدالمجید انصاری نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے میں اپنے پریوار کا خیال رکھتا ہوں اسی طرح اب پورے مبارکپور کی عوام کا خیال رکھوں گا کیونکہ اب پورا مبارکپور میرا پریوار ہوگیا ہے اور مبارکپور کی عوام نے جو امید ہم سے لگا رکھی ہے اسے ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ساتھ ہی یہاں کی تعمیر و ترقی کے لئے جو بھی ذرائع ہوں گے اسے بروئے کار لایا جائے گا۔
اس موقع پرسی او صدر اکمل خاں، سپا کے سابق ضلع صدر اکھلیش یادو، حاجی محمد مظہر انصاری، بنکر لیڈر عمار ادیبی، حاجی سعید اللہ انصاری، سی پی ایس منیجر ایاز احمد خاں، منولال ورما، حاجی محمود اختر نعمانی، حاجی پرویز اختر نعمانی، جے ای نیتو کماری، مہاپردھان ضیا اللہ انصاری، شمس الدین پردھان، جمال احمد پردھان، عبدالخالق ناظم پردھان، ضمیر احمد، ضیاء الرحمٰن سریانوی، مکرم ملک، مقبول احمد نوادوی، شہرت علی، فیضان ایڈو کیٹ، مولانا انعام الرحمٰن، اسرار احمد املوی وغیرہ خاص طور سے موجود رہے۔